the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سابق نوکر شاہ انل بیجل نے آج دہلی کے لفٹیننٖٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔ راج نواس میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں سابق داخلہ سکریٹری مسٹر بیجل کو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بی۔ روہنی نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ نئے لفٹیننٹ گورنر نے انگریزی میں بھگوان کے نام پر حلف لیا۔ اس موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ، ان کی کابینہ کے دیگر رفقا اور بڑی تعداد میں دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ مسٹر بیجل کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے باقاعدہ طریقے پر 28 دسمبر کو دہلی کا لفٹیننٹ گورنر مقرر کیا تھا۔
گزشتہ 22 دسمبر کو مسٹر نجیب جنگ کے استعفے دینے



کی وجہ سے ان کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ 65 سالہ مسٹر جنگ بھی سابق نوکر شاہ تھے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر تعلیمی شعبے میں واپس لوٹنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 9 جولائی 2013 کو دہلی کے لفٹننٹ گورنر مقرر ہونے سے قبل مسٹر جنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر تھے ۔ ان کی میعاد کار 2018 تک تھی ۔ گزشتہ برس دہلی میں مسٹر کیجریوال اور جنگ کے درمیان اختیارات کی بالادستی کے لئے لگاتار تنازعہ رہا اور یہ معاملہ عدالتوں میں بھی پہنچا۔ بی جے پی کی حکومت میں داخلہ سکریٹری کے عہدے پر فائز رہنے والے 1969 بیچ کے آئی اے ایس افسر مسٹر بیجل 2006 میں سبکدوش ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.